صدر ٹرمپ افطار کی میزبانی کریں گے

اتوار 3 جون 2018 14:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے۔ امریکی میڈیا پر رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :