گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراوفروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 3 جون 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراوفروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق اپریل 2018میں پاکستان میں 7950یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور7779یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 6365یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور6263یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں ملک میں 60501یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور60239یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹریکٹروں کی پیداوار میں مراعات دینے کے نتیجے میں ملک میں اس کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ان میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراورینٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :