پاکستان سے گوشت کی برآمد میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ڈاکٹر مرتضی مغل

اتوار 3 جون 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاکستان سے گوشت کی برآمد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔گوشت کی صنعت نے 2003ء سی2015ء تک 27 فیصد ترقی کی مگر اسکے بعد سے اسکا زوال شروع ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات 113.9 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 7 فیصد کم رہی جسکی ایک اہم وجہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے عدم ادائیگی ہے جس میں خلیجی ممالک سر فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوشت کے برآمد کنندگان نے اپنے بقایا جات کی وصولی کیلئے حکومت اور دیگر ممالک میں قائم سفارتخانوں کے علاوہ کئی فورمز سے رابطے کئے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کئی برآمدکنندگان دیوالیہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی برآمدکنندگان بھی اپنا گوشت پاکستانی بتا کر فروخت کر رہے ہیںمگر پاکستانی حکومت اور سفارتحانے اس سلسلہ میں کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سء مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کے تدارک کیلئیجاامع اقدامات کئے جائیں ورنہ آسٹریلیاء، نیوزی لینڈ اور بھارت پاکستانی گوشت کی ساری مارکیٹ پر قبضہ کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :