گزشتہ 4برسوں کے دوران وزارت ریلویز نے اپنے بیڑے میں 145نئے اورجدید ریلوے انجن شامل کئے

اتوار 3 جون 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) گزشتہ 4برسوں کے دوران وزارت ریلویز نے اپنے بیڑے میں 145نئے اورجدید ریلوے انجن (لوکوموٹیوز) شامل کئے ہیں جس کے بعد ریلویز کے پاس مجموعی لوکوموٹیوزکی تعداد بڑھ کر468ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق 2014سے لیکر2017تک ریلویز میں 29 زیڈ سی یو 20لوکوموٹیوز شامل کئے گئے، 2014تا2015کے دوران 39زیڈ سی یو 20، 2015میں 34زیڈسی یو جبکہ 2017میں ریلوے کے بیڑے میں 55جی ای یو لوکوموٹیوز شامل کئے گئے۔ریلویز حکام کے مطا بق اس وقت ریلویز کے پاس 468لوکوموٹیوز اور1820کوچز ہیں، 468لوکوموٹیوز میں 145بالکل نئے ہیں۔ 468لوکوموٹیوز میں سے 136غیرفعال ہیں جبکہ 1820کوچز میں 563غیرفعال ہیں۔

متعلقہ عنوان :