العون ویلفیئر کی طرف سے اورنگی ٹائون کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا

اتوار 3 جون 2018 17:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) العون ویلفیئر کی طرف سے اورنگی ٹائون کے سفید پوش اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا، العون ویلفیئر ایسو سی ایشن پاکستان کے چیئرمین علامہ غلام حسین سیفی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچی آبادیوں اور غریب علاقوں میں حقیقی مستحقین کی خدمت کرنا العون ویلفیئر کے منشور کا اہم حصہ ہے،ہم ایک ویژن کے ساتھ،حسب ِضرورت کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مختصر عرصہ اور محدود وسائل میں شاندار خدمات العون ویلفیئر کا طرہ امتیاز ہے، سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر ،بیوائوں کی کفالت ،یتیموں کی اعانت اور طلباء کو اسکالر شپ دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت اور مخیر حضرات ساتھ دیں تو خدمت خلق کے حوالے سے بہت سے انقلابی اقدامات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :