چیئرمین بلدیہ شرقی کا یوم علیؓ کے حوالے سے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈوافسران کے ہمراہ نشتر پارک و مرکزی جلوس کی گزرگاہوںکا دورہ

یوم علیؓ پر بہتر سے بہتر بلدیاتی انتظامات کے خواہاں ہیں اس سلسلے میں ہر محکمہ اپنے محکمے کے اعتبار سے انتظامات مکمل کرنے میںاپنا بھرپور کردار ادا کرے، معید انو ر

اتوار 3 جون 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یوم علیؓ سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنے کیلئے ہر محکمہ اپنے محکمے کے اعتبار سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، یوم علیؓ کے موقع پر شہر بھر سے مرکزی جلوس نشتر پارک آتے ہیں جبکہ مرکزی مجلس بھی یہیں منعقد ہوتی ہے، لہذا بلدیاتی خدمات بھی اسی لحاظ سے بہترہونی چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی، تحریک جعفریہ کے صدر شبر رضا زیدی، ، ایس ای ایسٹ طارق مغل،سیکرٹری سندھ سالڈ ویسٹ نادر خان، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر افسران کے ہمراہ نشتر پارک کے اندر اور اطرف میں یوم علیؓ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ نشتر پارک کے اندر اور اطراف روشنی کے بھی مناسب انتظامات رکھے جائیں انہوں نے جلوس کی گزرگاہوں کے راستے پر تجاوزات کے خاتمے کو بھی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمے کے ساتھ مل کر عملی اقدامات سر انجام دینے پر زور دیا اس دوران یوم علیؓ کے جلوس ومجالس کے منتظمین نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو یوم علیؓ کے انتظامات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا جس کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بھی آن بورڈ لینے کیلئے کہا گیا ،جس پر چئیرمین بلدیہ شرقی نے کہا کہ واٹر بورڈ کو آن بورڈ لیکر انتظامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے، صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی نے بھی موقع پر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ نشتر پارک سمیت جلوس ومجالس کی جگہوں پر بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا تعاون ہمارے ساتھ ہے علاوہ ازیں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے لائنز ایریا میں جلوس و مجالس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی اور لائیٹس کا نظام بہتر کرنے کے حوالے سے دورہ کیا اور موقع پر ہی بہتری کے حوالے سے ہدایات دیتے رہے جبکہ مرکزی جلوس کی پارکنگ کیلئے مزار قائد سے متصل پارکنگ یارڈ کا بھی معائینہ کیا گیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر اہم بلدیاتی خدمات کو فوری یقینی بناکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔