قلات کے قبائلی سرداران کی میر خالد خان لانگو ‘ میر ضیاء اللہ لانگو کی حمایت خوش آئند ہے،قبائلی رہنما

اتوار 3 جون 2018 20:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ممتاز قبائلی رہنماء سردار زادہ ‘ میرعبدالصمد عمرانی ‘ حاجی نصیراحمد کمیازئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات کے قبائلی سرداران کی میر خالد خان لانگو ‘ میر ضیاء اللہ لانگو کی حمایت خوش آئند ہے سردار اسد اللہ خان شاہوانی ‘ سردار فاضل محمد جتک ‘ سردار عبدالکریم نیچاری ‘ سردار رسول بخش محمد زئی ‘ سردار فتح محمد پندرانی و دیگر نے میر خالد خان لانگو اور میر ضیاء اللہ خان لانگو کی حمایت کا اعلان کرکے اپنے علاقے کی عوام کی ترقی کے حق میں ایک مثبت فیصلہ کیا جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ قلات و خالق آباد کے مخلص اور حق گو عوامی نمائندہ میرخالد خان ‘ میر ضیاء اللہ خان لانگو ہیں جنہوں نے ایک مختصر مدت میں قلات و خالق آباد کو بلوچستان کے تمام اضلاع کے لئے رول ماڈل بنا دیا اور آئندہ بھی اپنی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے قلات و خالق آباد کی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے میر خالد خان لانگو اور میر ضیاء اللہ خان لانگو اپنی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر قلات کے عوام اور قبائلی معتبرین میں مکمل پذیرائی حاصل کی جس کی بدولت آج ہمارے قبائلی سردار صاحبان اور عوام میر خالد خان لانگو اور میر ضیاء اللہ خان لانگو کی مکمل طورپر سیاسی حمایت کررہے ہیں جو کہ عوام کے مفاد میں ایک بہترین فیصلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :