ماہر قانون فوزیہ زہری نے عدالتی چارہ جوئی کے بعد پولیس کے حبس بے جا سے 12 سالہ بچے کو آزاد کرادیا

اتوار 3 جون 2018 21:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) خضدار کے معروف ماہر قانون انسانی خدمت گار سماجی کارکن فوزیہ زہری نے عدالتی چارہ جوئی کرکے پولیس کے حبس بے جا سے 12 سالہ بچے کو آزاد کراکر دیا اور اس کے والدین کو حوالہ کردیا ۔

(جاری ہے)

فوزیہ ایڈو کیٹ نے صحافیوں کو بتا یا کہ ان کو اپنے ذرائع سے علم ہو گیا تھا کہ گذشتہ 8دن سے بارہ سالہ عمران ولد خان محمد ساکن و ڈھ بغیر کسی جرم کے پولیس نے او ودھ تھانے میں بند کیا ہے ،اس بچے پر کسی قسم کا نہ تو ایف آئی آر ہے نہ کہ ان آٹھ دنں میں اس بچے ریماڈ کے لئے کسی مجسٹر یٹ کے سامنے پیش کیا گیاہے ،اس طرح کی اطلاع پر میں نے سیشن جج خضدار کی عدالت میں عمران کے حبس بے جا کے بارے میں درخواست گذار ی سیشن جج خضدار جو ڈیشنل مجسٹر یٹ کرخ خضدار کو کیس تفویض کی جو ڈیشنل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او وڈھ کو طلب کرکے ان سے حبس بے جا میں رکھے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا ایس ایچ او وڈھ نے عمران کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایف آئی آئی پیش نہ کرسکا عدالت نے بارہ سالہ عمران کو فوزیہ ایڈوکیٹ کو حوالہ کیا سماجی کارکن ماہر قانون فوزیہ نے عمران کو بحفا طت ان کے والدین رشت داروں کے حوالہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :