بائیومیٹرک ٹرانسفر کے لیے ڈی جی ایکسائز نے گاڑیوں کے مالکان کو یکم جولائی تک مزید مہلت دے دی

اتوار 3 جون 2018 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بائیومیٹرک ٹرانسفر کے لیے ڈی جی ایکسائز نے گاڑیوں کے مالکان کو یکم جولائی تک مزید مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائزکی جانب سے یکم مئی سے بائیو میٹرک تصدیق کا آغاز کیا جانا تھا لیکن سسٹم کی تنصیب میں تاخیر پر ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی جس کے بعد یکم جون کو پنجاب بھر میں ٹرانسفر دو دن کیلئے بند کر دی گئی تھی جس پر ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ایک ماہ کی مزید مہلت دے دی ہے اب یکم جولائی سے لاہور سمیت پنجاب بھر بائیو میٹرک ٹرانسفر کا عمل شروع کیا جائے گاڈی جی ایکسائز نے کہا گزشتہ 2 روز سے صوبہ بھرسے ہزاروں شہریوں کی درخواست موصول ہونے پر ایک ماہ کی مزید توسیع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :