خصوصی بچے معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کریں، تقریب سے خطاب
اتوار 3 جون 2018 21:00
(جاری ہے)
میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ آذربائیجان کی خاتون اول کے زیر انتظام حیدر علیو فائونڈیشن نے پاکستان میں بہت سارے فلاحی اور خیراتی کاموں میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ 2005 ء کے ہولناک زلزلے میں فائونڈیشن کے فلاحی کاموں کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر معاشرے کے نادار بے کس اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ہے اور اس عمل میں شریک ہر فرد اور تنظیم لائقِ تحسین ہے۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ معذور بچوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتیں عطا کی ہیں جن کو سامنے لانے اور نکھارنے کی ذمہ داری پورے معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کھیلوں،تعلیمی میدان اور زندگی کے ہر شعبے میں خصوصی بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ہم نے ان خصوصی بچوں پر تھوڑی سماجی توجہ دیں تو یہ معاشرے میں اپنا عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ میئر اسلام آباد نے سپیشل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان بچوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور تقریب میں ان بچوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے مختلف پروگراموں کو سراہا۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ٹیبلو، قوالی، لوک گیت اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کرنے والے خصوصی بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر آذربئیجان کے سفیر اور ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے بھی خطاب کیا اور حیدر علیوفائونڈیشن کی طرف سے پاکستان میں شروع کئے جانے والے مختلف فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی طرف سے شاندار پرفارمنس کو بھی سراہا۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.