پنجاب حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار سست

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پنجاب حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار سست ہو گئی ہے زیر زمین بیرل ون اور بیرل تھری کا کام سرو ے مکمل کرلیا گیا ہے لیکن تاحال پٹڑی بچھانے کا عمل شروع نہیں ہو سکا اورنج لائن کے زیر زمین سیشکنز کا کا مجموعی طور پر80 فیصد سول ورکس کام مکمل کیا چکا ہے جبکہ لکشمی چوک سے جی پی او چوک تک بیرل ون کا سروے بھی مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ منصوبے پر کام کرنے والے سائٹ انجینئر ز کا کہنا ہے کہ انار کلی کے زیر زمین سٹیشن میں پٹڑی بچھانے کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائیگا اور تقریبا ساٹھ روز کے روز پٹڑی بچھانے کے کام کو مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :