پاک آرمی میدان بٹالین کے زیر انتظام اسلام درہ چیک پوسٹ پر مسافر روزہ داروں کیلئے افطاری کا انتظام

اتوار 3 جون 2018 22:40

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاک آرمی میدان بٹالین کے زیر انتظام اسلام درہ چیک پوسٹ پر مسافر روزہ داروں کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیا ،افطاری پیکٹ میں افطاری کے حوالے سے کھانے پینے کی مختلف قسم کی اشیاء رکھی گئی تھیں پاک آرمی کے جوان سڑک کے دونوںطرف افطاری کے پیکٹ اٹھائے کھڑے تھے جو وہاں سے گزرنے والے گاڑیوں میں موجود مسافروں،غرباء،بچوں اور خواتین سمیت بزرگوںمیں افطاری تقسیم کررہے تھے ،افطاری کی تقسیم اور فوجی حکام سڑکوں پر دیکھ کر عوام خوش ہوئے اور فوجی حکام سے گلے ملے عوام نے پاک آرمی کی اس اقدام کو خوب سراہا اور پاک ارمی کے اس کاوش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں فوج کی اس اقدام سے عوام اور فوج کے درمیان روابط مزیدبڑھے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام درہ چیک پوسٹ پر افطار پیکٹ کی تقسیم کے دوران پاک آرمی کے افسران پر بھی موجود تھے جو لوگوں سے ملے اور بزرگوں سمیت مسافروں کی خریت دریافت کی ،فوجی حکام کے مطابق افطار پیکٹ کی تقسیم کا مقصد عوام اور پاک آرمی کے درمیان روابط بڑھانا ہے کیونکہ علاقے میں امن اور خوشحالی کا بول بالا تب ہوگا جب آرمی اور عوام ایک پیج پر ایک کاز کیلئے متفق ہو

متعلقہ عنوان :