کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن کے وفدکی الیکٹرانکس مارکیٹ کے صدر محمد رضوان سے ملاقات

وفد نے گلدستہ اور قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا، نجی اسکولزنے مختلف بہانوں سے طلباء کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے، محمد راشد

اتوار 3 جون 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن کے وفد نے وائس چیئرمین محمد راشد کی قیادت میں الیکٹرانکس مارکیٹ کے صدر محمد رضوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری عظمت علی، فائنانس سیکریٹری رضوان ظفر اور مصطفی انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے محمد رضوان کو گلدستہ اور قرآن پاک کا نسخہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے محمد رضوان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جوائنٹ سیکریٹری عظمت علی نے محمد رضوان کو بتایا کہ نجی اسکول مافیا نے طلبہ و طالبات کو مختلف بہانوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور کاپیوں اور اسٹیشنری کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اردو بازار میں کاروبار ٹھپ ہوتا جا رہا ہے۔ الیکٹرانکس مارکیٹ کے صدر محمد رضوان نے کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن کے وفدکو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور انکے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :