شیخ زیدمیڈیکل کالج رحیم یارخان کی نئی بلڈنگ کے قیام سے میڈیکل کالج کی کارکردگی میں بہترین اضافہ ہواہے ۔ پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمبارک علی چوہدری

پیر 4 جون 2018 00:30

رحیم یارخان۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) شیخ زیدمیڈیکل کالج رحیم یارخان کی نئی بلڈنگ کے قیام سے میڈیکل کالج کی کارکردگی میں بہترین اضافہ ہواہے ۔تمام ڈیپارٹمنٹس کوبرابری کی سطح پرجگہ فراہم کی گئی ہے اورنظم وضبط کا بھی اعلیٰ معیاردیکھنے کومل رہاہے ۔صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں ادارے میں 3فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمبارک علی چوہدری نے شعبہ ذہنی صحت شیخ زیدمیڈیکل کالج کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ میڈیکل کالج وہسپتال میں بلڈڈونرسوسائٹی کاقیام عمل میں لایاگیا ہے جس سے مریضوں کوفوری طورپرصاف اورمفت خون کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے خوبصورت لان اورہنگامی بنیادوں پرزیادہ سے زیادہ درخت لگائے جارہے ہیں۔

میڈیا سے رابطے کو بہتراورموثربنانے کیلئے میڈیکل کالج /ہسپتال کے بلٹن کاآغازاگست سے کیاجارہاہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیافوکل پرسن شیخ زیدمیڈیکل کالج /ہسپتال وسربراہ شعبہ ذہنی صحت ڈاکٹرعلی برہان مصطفی نے کہاکہ وہ پرنسپل صاحب کے مشکورہیں کہ جنہوںنے ان پراعتماد کرتے ہوئے میڈیاسے بہترین رابطے کیلئے انہیں میڈیا فوکل پرسن کامنصب سونپا۔

ان شاء اللہ صحافیوں سے بہترین رابطہ رکھاجائے گاتاکہ شیخ زیدمیڈیکل کالج کی بہترین کارکردگی کونہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں اجاگرکیاجاسکے۔اس موقع پرصدرپریس کلب قیصرغفورچوہدری نے بھی خطاب کیا۔الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے وابسطہ نمائندوں کی بڑی تعدادبھی اس موقع پرموجود تھی۔شعبہ ذہنی صحت میں 40سال سے زائدعرصے سے مدملازمت مکمل کرنے والے محمداکرم سومروکو پرنسپل نے اعزازی شیلڈاورتحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :