بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

پیر 4 جون 2018 09:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔

افغانستان ٹیم نے رواں ماہ بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنا ہے اور اسی سلسلے میں وہ یہاں پر تیاریوں میں مصروف ہے، سیریز کی تیاری کے حوالے سے افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز رکھی تھی جس کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔