جاپانی کمپنی کینن کا فلم والے کیمروں کی فروخت بند کرنے کا اعلان

پیر 4 جون 2018 09:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جاپان کی کیمرہ ساز کمپنی کینن نے کہا ہے کہ وہ فلم والے کیمرے بنانا بند کر رہی ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق "EOS-1v" سنگل لینز ریفلیکسو کیمروں کی فروخت بند ہونے سے، کینن کے فلم والے کیمروں کی تاریخ کا 80 سے زائد سالوں پر محیط باب بند ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

کینن نے وضاحت کی ہے کہ ڈیجیٹل کیمروں کی مقبولیت کے بعد فلم والے کیمروں کی طلب تیزی سے کم ہوئی ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے فلم والے کیمروں کی فروخت جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔اگرچہ نائیِکون کمپنی فلم والے کیمرے فروخت کر رہی ہے تاہم فوٹوگرافک فلم سپلائی کرنے والی کمپنی فٴْیوجی فلم کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں آخری ترسیل کے بعد بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :