مجھے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سونم کپور

پیر 4 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور کوحال ہی سوشل میڈیا پر اپنی جاری کی گئی تازہ تصویر پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس میں انہوں نے ہار( منگل سوترا )کو کلائی میں پہننا ہوا تھا جس پر ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ایسے نامعلوم افراد کا کوئی اور کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے لوگوں پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ میری پوسٹس پر تبصرہ کرنے کی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ میں اہمیت کا حامل شخصیت ہوں اور وہ نہیں ہیں اور میری پوسٹس پر تبصرہ کر کے اہمیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔