ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرہ گرہ میں نئے یونٹ کا افتتاح

پیر 4 جون 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میںاپنی مدد آپ کے تحت تعمیر شدہ 11بیڈ پرمشتمل نئے آئی یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی لویر دیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عالم شاہ المعروف تھانے خان تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انور زادہ ، پیرا میڈیکل سٹاف اور عمائدین نے شرکت کی، مہمان خصوصی سید عا لم شاہ المعروف تھانے خان نے فیتہ کا ٹ کر نئے آئی وارڈ کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر انوار زادہ نے کہا کہ نیا وارڈگیا رہ بیڈ پر مشتمل ہے جس میں 6بیڈ مردوں اور 5خواتین کے لئے مختص ہیں انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوبے کا واحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے جس میں دوسرا سی سی یو یونٹ بنتا جارہا ہے جبکہ دوسرا آئی یونٹ بھی بنا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :