فلمسٹار میرا ’’باجی ‘‘ بن گئیں

پیر 4 جون 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) فلمسٹار میرا ’’باجی ‘‘ بن گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار ثاقب ملک نے اداکارہ میرا کو اپنی فلم ’’باجی ‘‘ کے لئے کاسٹ کیا ہے جس میں میرا کا کردار ’’باجی ‘‘ کا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ خاموشی سے جاری تھا کہ شادی شدہ ہونے سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد میرا اب فلم کی مزید شوٹنگ میں حصہ نہیں لے رہیں۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ عید الفطر کے بعد دوبارہ سے فلم ’’باجی ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔