سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
اہم ترین کھلاڑی کی قومی ٹیم میں واپسی
پیر 4 جون 2018 14:23
(جاری ہے)
اس سے قبل لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دی۔
پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنر اظہر علی 11 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جب کہ حارث سہیل 8 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن اور ڈومنیک کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے، اسد شفیق 5 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر بیرسٹو کو کیچ تھمایا۔42 پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق اور عثمان صلاح الدین نے 42 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے مجموعہ 84 تک پہنچایا، امام الحق34 رنز بنانے کے بعد ڈومنیک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کپتان سرفراز احمد 8 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے آﺅٹ ہوئے، شاداب خان 4 اور فہیم اشرف 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے وہ بھی اس میچ میں خاص کارکردگی نہ دکھا پائے، عثمان صلاح الدین کی مزاحمت 33 رنز پر دم توڑ گئی، نوجوان بیٹسمین نے ڈومنیک کی گیند پر جو روٹ کو کیچ تھمایا، حسن علی نے 9 رنز بنائے، آخری بیٹسمین محمد عباس نے ایک رن 1 بنا کر براڈ کی گیند پر سلپ میں آﺅٹ ہوئے، اس طرح پوری پاکستانی ٹیم 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سٹورٹ براڈ اور ڈومنیک بیس نے 3 ، 3 شکار کیے، جیمز اینڈرسن نے 2 جب کہ سیم کیوران اور کرس ووکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 302 رنز پر 7 کھلاڑی کے آﺅٹ سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو 319 کے مجموعی سکور پر کیورن 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، سٹورٹ براڈ 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جیمز اینڈرسن 5 رنز بناکر حسن علی اور حارث سہیل کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے، یوں پوری انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 363 رنز بناتے ہوئے پاکستان پر 189 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جب کہ محمد عامر، محمد عباس اور علی حسن علی نے 2 ، 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے تھے جبکہ حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سیم کیورن نے ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.