انتخابات میںروسی مداخلت، ٹرمپ خود کو معاف کرسکتے ہیں،وکیل دفاع

میرے خیال میں وہ ایسا کریں گے نہیں کیونکہ اس سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا،انٹرویو

پیر 4 جون 2018 16:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شاید اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خصوصی کونسل رابرٹ مولر امریکہ کیصدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے یہ بات امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس معاف کرنے کی طاقت ہے لیکن ان کا اس طرح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا کرنے سے سیاسی طور پر انھیں بہت نقصان ہوگا۔ دوسرے لوگوں کو معاف کرنا الگ بات ہے لیکن خود کو معافی دینا ایک دوسرا مسئلہ،