بلدیہ کورنگی عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا ئے گی ،سید نیئر رضا

پیر 4 جون 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ صاف ستھرا سرسبز ماحول صحت مند معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے درجہ حرارت کو کنٹرول اور ہیٹ ویو سے نجات کے لئے سرسبز ماحول کا فروغ آج کے دورے میں بے انتہا ضروری ہے بلدیہ کورنگی عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے جہاں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے اقدامات کررہے ہیں وہیں آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف یونین کمیٹیز میں جاری تعمیر و ترقی اوعر درپیش عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کیا جائے اور جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت معیاری تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو بروقت اور دیرپا سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میںعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام سے اپیل کی وہ بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں آلودگی کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے جاری اقدامات میں تعاون کریں انہوں نے کہاکہ سرسبز ماحول کے قیام کے لئے ہر فرد ایک پودا لازمی لگائے پودا لگانے کے ساتھ اس کی آبیاری اور حفاظت کو بھی یقینی بنا یا جائے تاکہ ہم باہمی تعاون سے نہ صرف ماحول کو درست بنا سکتے ہیں بلکہ سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام بھی یقینی بنا یا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :