فرنٹئیر کور بلوچستان غازہ بندسکاؤٹس کی جانب سے کچلاک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں 500سے زائد مریضوں کا معائنہ اور راشن و ادویات کی مفت تقسیم کی گئیں

پیر 4 جون 2018 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان غاز ہ بند سکاؤٹس کی جانب سے کچلاک میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں500سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں۔ مریضوں میں240 مرد ،140عورتیں اور 120سے زائد بچے شامل تھے ۔دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی معائنہ کے جدید آلات کی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ایف سی بلوچستان جذبہ خیر سگالی کے تحت غرباء میں راشن بھی تقسیم کیا ۔کمانڈنٹ غازہ بند سکاؤٹس کرنل ربنواز نے کیمپ کا دورہ کیا ۔کیمپ میں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی اور راشن تقسیم کیمپس تسلسل سے منعقد کئے جارہے ہیںتاکہ سہولتوں سے محروم علاقوں کی آبادی صحت کی مفت اور بر وقت سہولیات حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے لوگوں نے فرنٹئیر کور بلوچستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور طبی کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی ۔فرنٹئیر کوربلوچستان صوبے کے عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کے سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی اور راشن کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :