یوم علیؓ کے جلوس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

مجالس و جلوس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے 3000 افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے

پیر 4 جون 2018 17:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، یوم علیؓکے مرکزی جلوس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ یوم علیؓ کے حوالے سے مجالس و جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ر اولپنڈی پولیس کے 3000 افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ضلع پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس ، PQRبھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلو س کے راستوں میں CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی بم ڈسپوزل سکوارڈ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گا ۔

(جاری ہے)

جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی چار لائنزمیں چیکنگ کی جائیگی سب سے پہلے باڈی سرچ کی جائیگی اسکے بعد میٹل ڈیٹکٹر سے چیک کیا جائیگا۔ اسکے بعد پھر باڈی سرچ کی جائیگی اور آخر میںواک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا دوران جلوس ڈیوٹی کسی بھی شخص کو بغیرسرچنگ/چیکنگ کے جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائیگا۔ برقعہ پوش خواتین کو لیڈیز پولیس اہلکار چیک کریں گی۔

جلوس کے راستوں /گلیوںکو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔ جلوس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے اور پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔ترجمان نے قمی خبر ایجنسی کو بتایاکہ جلوس کے روٹ پر واقع گھروں، ہوٹلوں اور بیٹھکوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ پر کسی گاڑی اور شخص کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے گا۔ جلوس میں داخل ہونے کے لیے اور باہر جانے کے لیے ایک ہی راستہ استعما ل کیا جائے گادرمیان میں سے کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی۔صرف جلوس کے عقب سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یوم علیؓ کے جلوس کے لئے بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبے سے سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :