بالی ووڈ ‘ فلم پداماوت شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب

پیر 4 جون 2018 18:25

بالی ووڈ ‘ فلم پداماوت شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) بالی ووڈ فلم پدماوت کو 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت رواں سال 25جنوری کو ریلیز کی گئی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اب اس فلم کو 16جون سے منعقد ہونے والے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے جو 25جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے باقاعدہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی فلم کے لئے پسندیدگی جاری ہے ۔فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :