جرمنی، ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمدو رفت بحال

پیر 4 جون 2018 19:30

ہیمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) جرمن شہر ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا،بجلی کے انقطاع سے کئی سو پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شہر ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت کی بجلی منقطع ہو گئی تھی تاہم رات دیر گئے یہ مسئلہ حل کر لیا گیا۔ مقامی وقت کے مطابق آج صبح چھ بجے فضائی سفر کا سلسلہ بحال ہو گیا۔ جرمنی کے اس بندرگاہی شہر کے ہوئی اڈے کی بجلی منقطع ہونیکے بعد کئی سو پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ تیس ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :