دالوں کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 47 فیصد کمی

پیر 4 جون 2018 19:53

دالوں کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 47 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں ملک میں دالوں کی درآمدات میں 47فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018تک پاکستان نے دالوں کی درآمدات پر 442.731 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے 10مہینوں میں پاکستان نے دالوں کی برآمدات پر835.3 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔۔

متعلقہ عنوان :