ٹریفک سارجنٹ قتل کیس ، مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش ،سینئر کونسل کامران مرتضی ایڈوکیٹ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا

پیر 4 جون 2018 20:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میںٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں نامزد سابق رکن قومی اسمبلی مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش سینئر کونسل کامران مرتضی ایڈوکیٹ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکااستغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے عدالتi کے جج دائود خان ناصر کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں نامزد سابق رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے سرکار کی جانب اسپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی سماعت کے دوران گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے سینئر کونسل کامران مرتضی ایڈوکیٹ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا عدالت نے کیس کی سماعت 25 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔