سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغازہوگیا

پیر 4 جون 2018 20:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا ہے ،جس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور ما تحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطلات4 جون سے 5 اگست تک ہوںگی۔

(جاری ہے)

سرکلر کے مطابق تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور ما تحت عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ خصوصی بینچ روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کرے گا۔سرکلر کے مطابق موسم گرما میں عدالتوں کے دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ہونگے۔