مقتول عادل کے لواحقین کے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد صدیق اکبر کو باقاعدہ ملزم نامزد کر لیا جائے گا، انسپکٹر جہانزیب خان

پیر 4 جون 2018 20:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) انویسٹی گیشن انچارج تھانہ اوگی انسپکٹر جہانزیب خان نے کہا ہے کہ مقتول عادل کے لواحقین جس دن اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے تو صدیق اکبر کو بھی عادل قتل کیس میں باقاعدہ نامزد کرایا جائے گا، پولیس کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم نے الله تعالیٰ کو جواب دینا ہی` پولیس تحقیق کا مقصد مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہی` اس ضمن میں کسی غفلت اور کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

مقتول کے والدین کی پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کی بابت استفسار پر انسپکٹر جہانزیب خان نے بتایا کہ پولیس کو بھی پتہ ہے کہ ایک نوجوان کا قتل ہوا ہے، تفتیش کا مقصد سچ سامنے لانا ہے، ہم مقتول کے لواحقین کو انصاف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ مدعیان نے پہلے ملزم صدیق الرحمن اور اس کے والد ثواب کو کیس میں نامزد کیا، ایک نامعلوم پر بھی دعویٰ کیا، پولیس نے ان کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، ایک ملزم صدیق نے پولیس کے بعد عدالت میں بھی بیان دیکر جرم کا اعتراف کیا، آلہ قتل بھی برآمد ہو چکا ہے۔