پانچ سال جرات کے ساتھ اپنے عوام کی خدمت کی ہے، حاجی ابرار حسین تنولی

پیر 4 جون 2018 20:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی نے کہا ہے کہ عزت اور ذلت الله کے اختیار میں ہے، پانچ سال جرات کے ساتھ سیاست اور عملی طور پر اپنے عوام کی خدمت کی ہے، 2018ء کے عام انتخابات میں این ای14- اور پی کے 32 اور 33 پر عوامی طاقت سے فتح حاصل کر کے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

سوموار کو یہاں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 14 سے قومی جبکہ پی کے 32 سے صوبائی الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے، سوشل میڈیا پر جس کا ٹکٹ اس کا ووٹ کا نعرہ مقبول ہو چکا ہے، اس کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز متحد ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر آصف نذیر نے کہا کہ فتح تحریک انصاف کا مقدر ٹھہرے گی، مخالفین ابھی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔