انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کی سکالرڈاکٹر عصمت شاہین نے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

پیر 4 جون 2018 21:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز (آئی بی ایم ایس) کی سکالرڈاکٹر عصمت شاہین نے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی ۔واضح رہے کہ وہ کے ایم یو سے بائیو کمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی جب کہ یونیورسٹی کی چوتھی سکالر ہیں جو پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرار پائی ہیں۔

ڈاکٹرعصمت شاہین کی پی ایچ ڈی کی ڈیفنس گزشتہ روز یونیورسٹی کے ملٹی پر پز ہال میں منعقد ہوئی جس میں فیکلٹی کے علاوہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹرعصمت شاہین کی سپر وائیزر کے ایم یو آئی بی ایم ایس کی بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسرڈاکٹر روبینہ نازلی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے اندرونی ممتحن کے فرائض کے ایم یو آئی بی ایم ایس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسعدیہ فاطمہ نے انجام دیئے جب کہ بیرونی ممتحن کے طور پر ڈیفنس میں یونیورسٹی آف پشاور بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر ڈاکٹر غوثیہ لطف اللہ شریک ہوئیں۔

ڈاکٹر عصمت شاہین نے ممتحمین اور شرکاء کے سولات کے جوابات دیئے اور انہوں نے کامیابی سے اپنی تحقیق کا دفاع کیا جس پر انہیں ممتحین کی جانب سے پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ بالخصوص اپنے سپر وائیزر پروفیسر ڈاکٹرروبینہ نازلی اور آئی بی ایم ایس کی ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرظل ھما اور ڈین بیسک میڈکل سائنسز پروفیسرڈاکٹر جواد احمد کی خصوصی شفقت وراہنمائی اور اپنے والدین کی پر خلوص دعائوں کا نتیجہ قرار دیا۔

دریں اثناء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرارشد جاویدجو اس موقع پر موجود تھے نے کامیاب ڈیفنس پر ڈاکٹر عصمت شاہین کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ بیسک میڈیکل سائنسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے معیار کی تحقیق کے سلسلے کو نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ نت نئے امرض کی صورت میں معاشرے کو درپیش چیلنجز کو تحقیق کے موضوعات بنا کران سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :