پنجاب کمپنیز سکینڈل میں نیب نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا

پیر 4 جون 2018 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پنجاب کمپنیز سکینڈل میں نیب نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب نے پنجاب کمپنیز سکینڈل میں صدر ن لیگ کو گزشتہ روز دن 11 بجے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ نیب میں پیش نہ ہوئے اور اپنے نمائندے کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروا دیانیب نے میاں شہبازشریف کوصاف پانی کمپنی کیس میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال پر طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے اس پر نیب نے صدر ن لیگ شہبازشریف کو پنجاب کمپنیزسکینڈل میں 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔