تحریک انصاف بلوچستان میں کسی کرپٹ جماعت سے اتحاد نہیں کریگی،بابر یوسفزئی

پیر 4 جون 2018 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں کسی کرپٹ جماعت سے اتحاد نہیں کریں گی اور نہ ہی ان جماعتوں سے اتحاد ہوگا جو اپنی مقبولیت کے لئے بلوچستان کے جرائم پیشہ افراد کو اپنے ساتھ ملا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف حقیقی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں امن اور ترقی چاہتی ہے، بلوچستان کو تجربے کرکے پسماندہ رکھا گیا صوبے مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا تمام آزمائے ہوئے لگ اور سیاسی یتیم اب ایک اور جگہ اکھٹے ہورہی ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کی عوام ان آزمائے ہوئے اور کرپٹ لوگوں کو بری طرح مسترد کریگی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بہت جلد اپنے پانچ سالہ پروگرام کا اعلان کریں گی انشاء اللہ بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔