ڈیرہ اللہ یار ، مختلف اقوام نے حلقہ پی بی 13پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر فائق علی خان جمالی کی حمایت کا اعلان کردیا

بالان شاخ ، محبت شاخ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی اقوام زہری، رند، جتک ، لاشاری، ابڑو ، بگٹی پندرانی کے عوام میر فائق علی خان جمالی اور ان کی ٹیم شروع سے لے کر اب تک عوام سے قریبی رابطے میں ہیں

پیر 4 جون 2018 22:44

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) بالان شاخ ، محبت شاخ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی اقوام زہری، رند، جتک ، لاشاری، ابڑو ، بگٹی پندرانی اور دیگر اقوام نے حلقہ پی بی 13پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر فائق علی خان جمالی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔میر فائق علی خان جمالی اور ان کی ٹیم شروع سے لے کر اب تک عوام سے قریبی رابطے میں ہیں اور کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،عوامی فنڈز کو ،عوام پر خرچ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں جبکہ دوسری طرف مخالفین جنھوں نے ہمیشہ عوام کے فنڈز کو اپنی جیبوں تک محدود رکھا ہوا تھا اور گزشتہ کئی عشروں سے عوام کو ترقیاتی اسکیمات سے محروم رکھتے ہوئے چلے آرہے ہیں ۔

میرفائق خان جمالی کی عوامی مقبولیت دیکھ مخالفین چور مچائے شور پر اتر آئے ہیں ان خیا لا ت اکا اظہار وڈیرہ غلام سرور زہری نے ایک پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتا یا کہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے زہری ہاؤس جعفر آباد میںایک اجلاس منعقد ہ ہوا جس میں ۔

(جاری ہے)

الیکشن 2018میں پی بی 13پر میر فائق علی خان جمالی کی حمایت کا اعلان کیا گیا اس موقع پر قبائلی عمائدین مرحوم حاجی چاکر خان زہری فرزندوڈیرہ خدابخش زہری ، حاجی عبدالقادرزہری ، میر محمد موسیٰ خان زہری ، ٹکری محمد اسحاق رند، ٹکری فتح محمد بادینی، عبدالغنی بادینی، میر نبی داد جتک، حاجی محمد بخش جتک، میر لطف علی عمرانی، دربانی خان جمالی، نبی بخش خان جمالی، مقدم علی نواز لاشاری،رحم علی بوہڑ، حاجی شاہنواز خان رند، عبدالغنی ابڑو، محمد یوسف بگٹی، نائب صالح محمد پندرانی، شاہ مراد زہری، حاجی نبی داد زہری،سمیت دیگر اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت میر فائق علی خان جمالی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میر فائق علی خان جمالی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں علاقے کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں کیونکہ گزشتہ کئی عشروں سے مخالفین نے عوام کا ترقیاتی فنڈز کو اپنا ذاتی سمجھ رکھا ہوا ہے مگر عوام ان کا چہرہ پہچان چکے ہیں اور عوام آنے والے الیکشن میں عوامی خدمت سے سرشار میر فائق علی خان جمالی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے جنھوںنے ہمیشہ عوام، اور ووٹ کو عز ت دے کر ترقیاتی فنڈز عوام پر خرچ کئے ہیں عوامی خدمت میر فائق علی خان جمالی کو ورثے میں ملی ہے۔

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ میر فائق علی خان جمالی نے اپنے دور اقتدار میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرکے ثابت کردیا کہ عوامی خدمت اور نمائندگی کیسے کی جاتی ہے ۔وڈیرہ غلام سرور زہری اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہاکہ میر فائق علی خان جمالی اور ان کے فرزند میر اسفندیار کی دن رات عوام کی خدمت کو یقینی بنایا اور آنے والے الیکشن میں ایک دفعہ پھر عوام میر فائق علی خان جمالی کو کامیاب کریں گے جو کہ حقیقی عوام کے نمائندے ہیں اور مخالفین عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے عوام نے ان کا چہرہ کب کا دیکھ لیا ہے اور ووٹ کی پرچی سے انھیں آخری کیل ثابت ہوگی ۔