سابق ایم پی اے طارق باجوہ کا سابق ایم این اے چوہدری برجیس طاہر کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

پیر 4 جون 2018 22:45

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) قومی اسمبلی کے لیے حلقہاین اے 117 سانگلہ ہل میں سابق وفاقی وزیرامورکشمیرچوہدری برجیس طاہرکے مقابلہ میں ان کے ہی سابقہ ساتھی طارق محمودباجوہ سابق ایم پی اے سامنے آگئے۔طارق محمودباجوہ کوچوہدری محمد برجیس طاہرہی 1998 ئ میں مسلم لیگ ن میں لائے تھے اور انہوں نے 2008ئ اور2013ئ میں دوالیکشن ایک ساتھ لڑے تھے۔

(جاری ہے)

2015 ئ میں دونوں سیاسی نمائندوں کے درمیان اختلافات پیداہوگئے جوکہ ابھی تک ختم نہیں ہوسکے۔اب طارق محمودباجوہ نے چوہدری برجیس طاہرہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس پرسانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے برجیس طاہر1985 ئ سے الیکشن لڑتے آرہے ہیں اور وہ چھ دفعہ ایم این اے منتخب ہوئے ہیں انہیں پہلی دفعہ 25 جولائی 2018ئ کوہونے والے عام انتخابات میں سخت مقابلے کا سامناہوگا۔