ڈیرہ اللہ یار میں نوسربازٹیچرسے دولاکھ چھین کرفرارہوگیا ،پولیس خاموش ،عوام کو لٹیروں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا

پیر 4 جون 2018 22:52

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ڈیرہ اللہ یار میں نوسربازٹیچرسے دولاکھ چھین کرفرارہوگئے،پولیس خاموش ،ڈیرہ اللہ یارکی عوام کو لٹیروں کے پرچھوڑدیاگیاہے ،عوامی حلقوں کاحکام بالاسے پولیس کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکے روزڈیرہ اللہ یارنیشنل بینک سے دولاکھ رقم نکال کرگورنمنٹ پرائمری سکول غلام سرورکے ہیڈ ماسٹرلعل محمدنامی ٹیچر جب بینک سے باہرنکلاتوچندنوسربازان کے قریب پہنچ گئے مختلف اندازمیں جھانسہ دیکرٹیچرسے رقم چھین لیاگیااورفرارہوگئے واقع کی اطلاع بروقت پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کودیاگیامگرپولیس کی ناکامی کی وجہ سے ملزمان فرارہوگئے ڈیرہ اللہ یارکے عوامی حلقوں نے پولیس کے بالاحکام سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایس پی سرکل اورایس ایچ اوڈیرہ اللہ یارکوہٹاکراچھے آفیسرتعینات کیئے جائیں تاکہ شہرمیں امن بحال ہوسکے بصورت دیگرشہری پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :