سی ڈی اے کا اسلام آباد انتظامیہ کی مدد سے سیکٹر F-11 بھیکہ سیداں میں جوائنٹ آپریشن ، 61 کمرشل سٹرکچرز مسمار

پیر 4 جون 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد انتظامیہ کی مدد سے سیکٹر F-11 بھیکہ سیداں میں جوائنٹ آپریشن کر کے 61 کمرشل سٹرکچرز کو مسمار کر دیا۔ مسمار کی جانے والی تعمیرات میں کار شو رومز ،آٹو میکینک ورکشاپیں، سروس سٹیشنز ،جنرل سٹورز، کھوکھے ،کمرے ،ریسٹورنٹس، کباڑخانے، ڈینٹگ پینٹنگ کی دکانیں اور آٹور سپیر پارٹس کی دکانیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر سی ڈی اے نے اسلام آباد انتظامیہ کی مدد سے یہ کاروائی F-11 بھیکہ سیداں کی مین ڈبل روڈ پر غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف عمل میں لائی۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے نوٹسسز جاری کیے تھے تاہم مقررہ مدت کے اختتام پر بھر پور کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جس میں سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے علاوہ اسلا م آباد پولیس اور رینجرز نے بھی حصہ لیا۔