تھانہ کھنہ پولیس کی کاروائی، ڈ کیت گر وہ کے چار ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد

پیر 4 جون 2018 23:06

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) تھانہ کھنہ پولیس کی کاروائی، ڈ کیت گر وہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں گھروں میں چوریاں ،ڈکیتیاں اور راہزنی کی واردتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تھانہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی شاہد منیر وڑائچ کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ اقبال ٹاو،ْن گرین ایریا میں ڈکیت گروہ بیٹھا ہوا ہے اگر بروقت کاروائی کی جائے تو کامیابی مل سکتی ہے جس پر ایس او ایچ او کھنہ ملک لیاقت علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم جس میں اے ایس آئی شاہد منیر ،اے ایس آئی نصیرہیڈ کنسٹیبلان عادل گجر ،قاسم علی،بدر شفیق اور خادم چیمہ پر مشتمل ٹیم نے ریڈ کر کے ڈکیت گروہ کے چار ملزمان عباس خان ،محمد جنید ،قیصر علی اور بلال خان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان ڈکیتی کی پلا ننگ کر رہے تھے جبکہ ان سے وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چارپسٹل معہ ایمو نیشن برآ مد کر لیا گیا ہے ۔کھنہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر تے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں میں متعدد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، دوسری طرف کھنہ پولیس کے ایس آئی شاہد منیر نے گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج اور علاقہ مجسٹریٹ رسول بخش میر جت کی عدالت میں پیش کر کے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ایس ایچ او کھنہ پولیس ملک لیاقت علی بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے برآں ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔۔۔۔۔