مسلم لیگ کی مخصوص نشستوں پر خواتین و اقلیتی امیدواروں کو الیکشن کمیشن میں بروقت کاغذات جمع کروانے کی ہدایت

یہ امیدوار پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں 7 جون تک مسلم لیگ ہائوس میں جمع کروا دیں، ترجمان

پیر 4 جون 2018 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے اپنی پارٹی کی ان خواتین اور اقلیتی امیدواروں کو جو مخصوص نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اپنے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ کے حصول کیلئے 7 جون تک اپنی مکمل درخواستیں مسلم لیگ ہائوس میں جمع کروا دیں تاکہ الیکشن کمیشن کے نئے جاری شدہ شیڈول کے مطابق 8 جون تک خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جا سکے۔