پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب کا انعقاد

پیر 4 جون 2018 23:35

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب کا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ ونگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جس میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ حوالے کئے جانے والے سامان میں 14 عدد موٹر سائیکلیں، ایک عدد آٹو رکشہ، 19 عدد موبائل فونز، چوری شدہ کپڑے کے 47 کارٹن اور چوری شدہ 38 عدد پنکھی/متفرق سامان شامل ہے۔ اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔