روسی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں یوکرینی صحافی کو 12 سال قید کی سزا سنا دی

پیر 4 جون 2018 23:43

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) روسی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک یوکرینی صحافی کو 12 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صحافی رومن سوشینکو کو 2016ء میں دارالحکومت ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ ایک عشرے سے زائد عرصے تک یوکرینی سرکاری نیوز ایجنسی کے لیے کام بھی کرتے رہے ہیں۔ روسی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ صحافی یوکرینی فوجی انٹیلی جنس کے لیے کام کر رہا تھا۔ دوسری جانب یوکرین نے اس سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی کارروائی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :