نادرا کی جانب سے یکم جون سے 29جون تک موبائل ٹیمیں روانہ کرنے کا شیڈول

پیر 4 جون 2018 23:40

سکھر۔ 4جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نادراریجنل ہیڈ آفس سکھر کی جانب سے ایک اعلامیہ کے مطابق لوگوں کو کمپیوٹر شناختی کارڈ بنانے کے لئے اور درستگی کے لئے نادرا کی گشتی ٹیمیں روانہ کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق یکم جون سے 29جون 2018تک ضلع سکھر میں روہڑی،پنوعاقل اور نیو سکھر تعلقوںکی مختلف یونین کائونسلز میں موبائل وین نمبر 11موجود رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہیں تاریخوں میں ضلع گھوٹکی کے ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو تعلقوں کے مختلف یونین کائونسلز میں موبائل وین نمبر 13موجود رہے گی۔اسی طرح ضلع خیرپور کے کوٹڈجی ،فیض گنج ،ٹھری میرواہ اور سوبھو دیرو تعلقوں کے مختلف علاقوں میں یکم جون سے 29جون 2018تک موبائل وین نمبر 19موجود رہے گی ۔جبکہ تعلقہ کنگری ،خیرپور اور ناراتعلقوںکے مختلف یونین کائونسلز میں موبائل وین نمبر 21موجود رہے گی ،متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو شیڈول کے تحت نادراکے موبائل ٹیموں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :