یوریا کھاد کی فروخت میں مئی کے دوران 8 فیصد کمی

منگل 5 جون 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مئی 2018ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 8فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء کے دوران بوریا کھاد کی فروخت کا حجم 4لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2017ء کے دوران بوریا کھاد کی فروخت کا حجم 5 لاکھ 21ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2017ء کے مقابلہ میں مئی 2018ء کے دوران بوریا کھاد کی فروخت میں 41 ہزار میٹرک ٹن یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :