امریکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے، ترکی

منگل 5 جون 2018 10:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ترک وزیرخارجہ چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم کرد عسکریت پسندوں کے حوالے سے واضح پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا یہ بیان واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ان کے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات انتہائی کامیاب رہے ہیں۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :