روسی عدالت کی یوکرینی صحافی کو جاسوسی کے الزام میں 12 برس قید کی سزا

منگل 5 جون 2018 10:20

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) روس کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک یوکرینی صحافی کو12 برس قید کی سزا سنائی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق رومن سوشینکو نامی صحافی کو2016ء میں ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ ایک عشرے سے زائد عرصے تک یوکرینی سرکاری نیوز ایجنسی کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ روسی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ صحافی یوکرینی فوجی انٹیلی جنس کے لیے کام کر رہا تھا۔ دوسری جانب یوکرین نے اس سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی کارروائی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :