تاپسی پنو فلم ’’بدلہ‘‘ میںبزنس ویمن کا کردار ادا کریں گی

منگل 5 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈاداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ فلم ’’بدلہ‘‘ میں ان کا کردار بہت مضبوط ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو نے اپنی پہلی مختصر فلم ’’نیتی شاستر‘‘ کی تشہیر کے دوران کہا کہ فلم ’’بدلہ‘‘ میں میرا کردار بہت پاور فل ہے اور فلم ’’پنک‘‘ کے کامیابی کے بعد دوسری بار میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

فلم میں تاپسی پنو کا کردار ایک بزنس ویمن کا ہے۔ فلم کی عکسبندی14 جون سے شروع کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار سوجے گھوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :