’ زندہ امین ایوارڈ ‘‘سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی، اجمل خان

منگل 5 جون 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء)ڈائریکٹر کلچر اجمل خان نے کہا ہے کہ ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ سے ہنرمندوں، فنکاروں اور شعراء کی حوصلہ افزائی ممکن ہو گی ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے صوبے میں امن وامان کی بدترین صورتحال کی وجہ سے ثقافت سے وابستہ تمام افراد کو کٹھن آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑاہے ،محکمہ ثقافت اس کے ازالہ کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ میں میرٹ کو فوقیت دی گئی ہے اور کمیٹی اس معاملے میں خراج تحسین کے لائق ہے۔