رمضان کی رحمتیں ،برکتیں سمیٹنے کیلئے شوبز سرگرمیاں ترک کر رکھی ہیں‘عرفان کھوسٹ

منگل 5 جون 2018 12:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر میں اس ماہ اپنی شوبز سرگرمیاں ترک کردیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کراچی میں متعدد ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ ہونی ہے مگر میں رمضان المبارک کے قیمتی لمحے سے فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہوں ۔میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں دوبارہ رمضان المبارک کی رحمتیں ، برکتیں سمیٹنے کا موقع ملے اور دعا ہے کہ آئندہ بھی جو رمضان آئے اس میں خدا مجھے صحت اور سلامتی والی زندگی دے ا ور میں دوبارہ اس مبارک ماہ کی برکات کو سمیٹ سکوں ۔