عینی طاہرہ ،مدھو ،عائشہ چوہدری اور رائمہ خان کی کرکٹ میچ کیلئے باری سٹوڈیو میں پریکٹس

منگل 5 جون 2018 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) اداکارہ عینی طاہرہ ،مدھو ،عائشہ چوہدری اور رائمہ خان نے کرکٹ میچ کیلئے باری سٹوڈیو میں پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکارائوں کا کرکٹ میچ ماڈل اداکارائوں کے ساتھ 9جون کو کھیلا جائے گا جس کے لئے دونوں ٹیموں نے پریکٹس کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ گزشتہ شب باری سٹوڈیو میں اداکارہ و ماڈل لائبہ خان اپنی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرتی رہیں جبکہ دوسری جانب عینی طاہرہ ، مدھو ، عائشہ چوہدری ،رائمہ خان اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکارائیں بھی پریکٹس میں مصروف رہیں اور سحری سے قبل تک دونوں ٹیموں کی جانب سے پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :